بد نام زمانہ منشیات فروش سلیمان گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)سی پی او صاحبزادہ بلال عمر اور ایس پی جڑانوالہ حافظ محمد امتیاز کی خصوصی ہدایات پر تھانہ صدر جڑانوالہ کے کرائم فائٹر آفیسر ایس ایچ او اعجاز احمد ڈاہر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک راشد حمید نے حسب معمول اپنے فرائض جاں فشانی سے انجام دیتے ہوئے اور جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سلیمان عرف مانا گجر آف 64گ ب کو کامیاب ریڈ کرکے گرفتارکر لیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ اعجاز احمد ڈاہر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک راشد حمید نے اپنی تعیناتی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروشوں،چوروں اور ڈکیتوں کو گرفتار کرکے علاقہ میں جرائم میں واضح کمی کر دی ہے جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں اور افسران بالا نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر ایس ایچ او اعجاز احمد ڈاہر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک راشد حمید کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ اعجاز احمد ڈاہر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک راشد حمید نے کہا ہے کہ افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر علاقہ سے چوروں، ڈکیتوں، قبضہ مافیا، منشیات فروشوں جیسے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں