برتن دھوتے ہوئے کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) برتن دھوتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شادی شدہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی، بتایا جاتا ہے کہ 466گ ب سمندری کی رہائشی28سالہ سعدیہ بی بی زوجہ عدنان گھر میں برتن دھو رہی تھی کہ قریب سے گذرنے والی ننگی تار کو چھونے سے زوردار بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش کر گر پڑی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں