برطانیہ میں اقوام متحدہ کی جج کو جیل ہو گئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اقوام متحدہ کی جج کو قید کی سزا سنا دی گئی۔آکسفورڈ کی کراون کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی جج کو جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے 50سالہ جج لیڈیا موگیمے کو چھ سال چار ماہ جیل کی سزا سنائی ہے۔ لیڈیا موگیمے پرعہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کا جرم ثابت ہوا ہے۔لیڈیا نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوران تعلیم یوگنڈا کی عورت کو غلام کے طور پر رکھا تھا اور جج نے ہوم ورکر سے زبردستی گھریلو کام اور بچہ کی نہگداشت کروائی تھی۔لیڈیا جرم کے وقت قانون میں پی ایچ ڈی کی طالبہ تھی اور وہ ہائی کورٹ کی جج بھی رہ چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں