واشنگٹن (سپورٹس نیوز) ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر بروک لیسنر نے رنگ میں آتے ہی حریف ریسلر اوبا فیمی پر حملہ کردیا۔منڈے نائٹ را میں ریسلر بروک لیسنر کی اچانک واپسی ہوئی اور انہوں نے آتے ہی نائیجیرین ریسلر اوبا فیمی کو اپنا مخصوص دا ایف فائیو چار مرتبہ لگادیا اور پھر ان کے پاس بیٹھے مسکراتے رہے۔لیسنر کی رنگ میں اچانک واپسی نے شائقین کو بھی حیران و پریشان کردیا۔واضح رہے کہ نائیجیرین ریسلر اوبا فیمی نے ریسل مینیا 42 میں 19 اپریل کو بروک لیسنر کو شکست دے تھی۔




