بزرگ تاجر رہنما حاجی تجمل حسین(فوٹو فیئر کچہری بازار والے)سپرد خاک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بزرگ تاجر رہنما حاجی تجمل حسین (فوٹو فیئر کچہری بازار والے) قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے(انا للہ وانا الیہ راجعون)،مرحوم مزمل حسین، شاہد حسین، زاہد حسین، شہزا د جگنو ایم اے کے والد محترم تھے، وہ محب وطن اور خدا ترس انسان تھے، ہمیشہ غرباء اور مساکین کی مدد اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ 13اپریل بروز سوموار بعد نماز عصر بڑے قبرستان غلام محمد آباد کی جناز گاہ میں ادا کی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق ، نیو ز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں