حاصل پور (نامہ نگار) حاصل پور میں تیز رفتار مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم سے ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ حاصل پور کے نواح میں چشتیاں روڈ پر اڈا محمد پناہ موڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر بس اور کار میں شدید تصادم ہوا۔کار میں سوار 8افراد میں سے 3افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ایک بچہ بہاولپور منتقل کرتے وقت جان کی بازی ہار گیا۔جاں بحق افراد میں سردار محمد، ان کی اہلیہ عقیلہ بی بی، بیٹی ماہ نور، بھائی آصف نوید، بیٹا باسط نوید اور ایک کمسن بچہ شامل ہیں۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 3افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔




