بشیر نورانی خدا ترس انسان تھے اللہ انکی قبر و حشر کی منزلین آسان فرمائے،ریاض ملک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر حاجی منیر احمد نورانی کے بڑے بھائی جو گذشتہ دنوں خالق حقیقی سے جا ملے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے نیوز ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک’ معروف مذہبی سکالر مفتی محمد ثمر عباس عطاری سمیت شہر کی اہم شخصیات اظہار تعزیت کیلئے حاجی منیر احمد نورانی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور مرحوم کیلئے دعائے مغفر ت کی’ اس موقع پر نیوز ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک’ معروف مذہبی سکالر مفتی محمد ثمر عباس عطاری نے موت کو حکم خداوندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ موت برحق ہے ہر جاندار چیز نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ‘ ہماری اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کے لئے قبرو حشر کی منزلیں آسان فرمائے آمین ‘ انہوں نے کہا کہ موت کا کوئی وقت مقرر نہیںمگراللہ کا نام اور ذکر محمد ۖ ہمیشہ باقی رہے گا’ اللہ کریم اپنے محبوب حضرت محمد ۖکے صدقے حاجی منیر احمد نورانی کے بھائی حاجی بشیر احمد نورانی مرحوم کو کروٹ’ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ‘غم کی اس گھڑی میں ہم سب مرحوم کے لیے بخشش و مغفرت اور تمام سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ،اور بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی تمام پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق سے نوازے ‘ اس موقع پر مرحوم حاجی بشیر احمد نورانی کے بھائی مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر حاجی منیر احمد نورانی نے نیوز ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک’ معروف مذہبی سکالر مفتی محمد ثمر عباس عطاری سمیت سیاسی’ سماجی’ مذہبی’ صحافتی ‘ کاروباری شخصیات اور ہر طبقہ فکر سے واستہ افراد جنہوں نے حاجی بشیر احمد نورانی مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی ‘ مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور غم کی اس گھڑی میں میری ڈھارس بندھائی ان سب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں