بغیر ضمانت زرعی قرض حاصل کرنے کی سہولت متعارف

کراچی (بیوروچیف) اب کسان حضرات بغیر ضمانت آن لائن زرعی قرض حاصل کرسکیں گے، اسٹیٹ بینک نے کسان سپورٹ انیشیٹو کی تفصیلات جاری کردیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آسان ڈیجیٹل زرعی قرض کا اجرا کیا جارہا ہے، وزیراعظم کے زرعی شعبے کی ٹرانسفارمیشن وژن کے تحت چھوٹے کسانوں کیلئے رسک کوریج سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے قومی سبسٹنس کسان سپورٹ انیشیٹو کا آغاز کردیا، کسان کیلئے پورٹل اور موبائل ایپ” ذرخیز ”متعارف کرائی گئی ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کسان بغیر ضمانت آن لائن زرعی قرض حاصل کرسکیں گے، انیشیٹو کا 75 فیصد قرض معیاری بیج، کھاد اور ادویات کی شکل میں دیا جائیگا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسانوں کو پیداوار بڑھانے کیلئے ایگری کلچرل ایڈوائزری سروسز بھی فراہم کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں