فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شہری دوران ڈرائیونگ لائن کی پابندی کو یقینی بنائیں، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے موٹر سائیکل و دیگر گاڑیاں چلانا قانونا جرم ہے ٹریفک پولیس لائن لین کی پابندی اور نظم و ضبط، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرنے میں مصروف عمل ہے تمام اقدامات کا مقصد سڑکوں پر شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ اور انہیں ٹریفک حادثات سے محفوظ بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے ضلع بھر کے تمام ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی ایس پیز ٹریفک اور سیکٹر انچارجز متحرک ہو کر اپنے اپنے ایریا میں لائن کی پابندی کروائیں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھرپور ایکشن لیں اور ڈرائیونگ لائسنس بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے جاری مہمات میں تیزی لائی جائے شہری کسی بھی ٹریفک رہنمائی کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔




