بلال عمر تبدیل’ تنویر حسین CPO فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کو تبدیل کر کے اسکی جگہ ڈی آئی بی ایچ آر ایم اینڈ ٹریننگ سی سی ڈی تنویر حسین کو سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا، صاحبزادہ بلال عمر کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ پنجاب تعینات کر دیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ سابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی صاحبزادہ بلال عمر نے 11 فروری 2024ء کو چارج سنبھالا تاہم ان کی تعیناتی کا عرصہ سفارشی طبیعت رکھنے والی سماجی وسیاسی شخصیات کیلئے مایوس کن رہا۔ کیونکہ صاحبزادہ بلال عمر نے ہمیشہ میرٹ اور انصاف پسندی کو ترجیح دی۔ صاحبزادہ بلال عمر کو ایک ایماندار’ فرض شناس’ پروفیشنل اور مستقل مزاج پولیس آفیسر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ بلاشبہ! ایسے افسران کی وجہ سے عوام کا پولیس ڈیپارٹمنٹ پر اعتماد بحال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں