فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی PP116 کی سیاسی وعوامی امور کے صدر میاں اعجاز حسین نے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے مسود ے کو خریدوفروخت کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے چاہیے۔ منتخب ہونے والے جنرل کونسلر اور مخصوص سیٹوں پر جیتے کونسلرز چیئرمین اور وائس چیئرمین کا چناؤ کرنے جیسا قانون ہارس ٹریڈنگ ہوگی جو جمہوری عمل کو متاثر کرے گی۔ حکومت پہلے والے قانون کے مطابق الیکشن کروائے یا جیتے والے9 جنرل کونسلرز میں پہلے نمبر پر آنے والے کو چیئرمین اور دوسرے نمبر پر آنے والے کو وائس چیئرمین بنایاجائے ۔ بقایا منتخب ہونے والے جنرل کونسلرز کی اپنی حثیت برقرار رہنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد کیئے جائیں ۔ بلدیاتی انتخابات کو کھیل تماشا نہ بنایا جائے۔




