سرگودھا (بیورو چیف) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے اور تمام ضلعی وڈویژنل انتظامیہ کو ہدایت کیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے تمام اقدامات بروئے کار لائیں تاکہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کو یہ کریڈٹ جا سکے کہ انہوں نے اقتدار میں آ کر بلدیاتی انتخابات کروائے کیونکہ بلدیاتی ادارے ہی سیاست کی نرسری ہیں اس وقت دیگر صوبوں میں بلدیاتی نظام پوری طرح فعال ہے جبکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور بروقت شکایات کے ازالہ میں شدید دشواری ہے بلدیاتی انتخابات ہونے کے بعد پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی نظام ایک بار پھر لاگو ہو جائے گا اور عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے۔




