کوئٹہ (نامہ نگار) بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس2روز کیلئے معطل کردی گئی ۔ریلو ے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں منسوخ کی گئی ہے۔ریلو ے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین 5 اور 6 ستمبر کو پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی جبکہ آج پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدودکردی گئی ہے ۔ریلو ے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی اور جیکب آباد تک محدود کرنے سے کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ واضح رہے کہ بلوچستان سے کراچی کیلئے بولان میل اور چمن کیلئے چمن پسینجر 6،6 ماہ سے بند ہیں۔




