بل زیادہ آنے پر مزدور کی خود کشی

کوٹ رادھا کشن( نامہ نگار)کوٹ رادھاکشن میں بجلی کا بل زیادہ آنے سے دلبر داشتہ ہو کر مزدور نے خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق بھوتن پورہ کا رہائشی ناصر علی محنت مزدوری کرتا تھا اور دو بچوں کا باپ تھا۔اہل علاقہ کے مطابق ناصر علی بجلی کابل زیادہ آنے کی وجہ سے شدید پریشان تھااور مبینہ طور پر اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔دوسری جانب ہمسایوں کا کہنا تھا کہ اہلخانہ بہاولنگر گئے ہوئے تھے، ناصر علی بجلی کے زیادہ بل پر شدید پریشان تھا، بجلی کے بل کی رقم 41ہزار 62 روپے تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں