فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران کچہری بازار کے صدر اور معروف تاجر راہنما چوہدری خالد جٹ نے بجلی بلوں میں 35روپے ٹی وی فیس ختم کرنے کے مجوزہ فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ دیگر بے جا ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے اور 100،200یونٹس کے ظالمانہ ٹیرف پر نظرثانی کی جائے انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے ہر صارف سے 35روپے ٹی وی فیس وصول کی جا رہی ہے ملک بھر میں بجلی کے چار کروڑ صارفین ہیں جس کی مد میں حکومت کو ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے اور سالانہ 16ارب روپے حاصل ہوتے ہیں۔




