بنجر زمینوں کو شاداب جنگلوں میں تبدیل کرنیکا منصوبہ (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے ایکس میسج میں پنجاب میں 2025-26 کی شجرکاری مہم کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب میں بنجر زمین شاداب جنگلات میں تبدیل’ 5 کروڑ درخت سبز انقلاب کا آغاز ہے۔ آنے والے دنوں میں پنجاب جنگلات’ صاف ہوا اور دریائوں کا صوبہ کہلائے گا۔ 2سالہ شجرکاری مہم صوبے کی تاریخ میں ماحولیات کی بہتری کیلئے شاندار کامیابی ہے۔ جنگلات کی بحالی کیلئے کاوشوں کا دائرہ کار وسیع پنجاب میں جنگلات اب ”کٹنگ ایج ٹیکنالوجی” کی وجہ سے محفوظ ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ صوبہ بھر میں بنجر زمین سرسبز جنگلات میں تبدیل ہو رہی ہے۔ جس کا پنجاب بھر میں 5کروڑ درخت’ 54ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر شجرکاری’ درختوں کی 3085 قطاریں واضح ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ پنجاب کو سرسبز وشاداب بنانے کا ذمہ لے لیا ہے۔ شجرکاری مہم کے سلسلے میں محکمہ جنگلات کے افسران سے اس سلسلے میں اپ ڈیٹ لینی ہو گی کیونکہ اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ افسران بالا سب اچھا کی رپورٹ دیتے ہیں لیکن عملی کام نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے لہٰذا شجرکاری مہم کی نگرانی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خود کرنی ہو گی تاکہ شجرکاری مہم کے ثمرات سودمند ثابت ہوں۔ 5کروڑ درخت سبز انقلاب کا آغاز ہے۔ پاکستان شجرکاری مہم کے تحت پنجاب میں بنجرزمین کی بحالی سنگ میل بن چکی ہے۔ اکتوبر 2024ء سے لے کر جون 2025ء تک ہزاروں ایکڑ بنجر زمین سرسبز وشاداب لینڈ سکیپ میں بدل چکی ہے۔ اﷲ کے فضل وکرم سے پنجاب آنے والے دنوں میں جنگلات’ صاف ہوا اور دریائوں کا صوبہ کہلائے گا۔ 2سالہ شجرکاری مہم صوبے کی تاریخ میں ماحولیات کی بہتری کیلئے شاندار کامیابی ہے۔ 2سال پہلے ہم نے پنجاب کو سرسبز کرنے کا خواب دیکھا، اﷲ کے فضل وکرم سے آج اس کی تعبیر نظر آ رہی ہے۔ پنجاب کے 54ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر 5کروڑ سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔ بہاولپور سے ڈی جی خان’ مری سے مظفرگڑھ’ چیچہ وطنی سے فیصل آباد’ رحیم یار خان سے گوجرانوالہ تک ماحول سرسبز ہو چکا ہے۔ غازی گھاٹ’ مظفرگڑھ میں 1500 ایکڑ پر 8لاکھ سے زائد’ تھل مکسی میں 2091 ایکڑ پر 559000 درخت لگائے گئے۔ مظفرگڑھ کے علاقے خانائی میں 1470 ایکڑ پر 7لاکھ سے زائد’ گجرات میں 200 ایکڑ پر اڑھائی لاکھ درخت لگائے گئے۔ جنگلات کی بحالی کیلئے کاوشوں کا دائرہ کار لال سوہنرا’ میانوالی’ گوجرانوالہ اور مری تک توسیع کیا جا رہا ہے۔ چند ماہ میں بنجر زمین سرسبز وشاداب جنگلات میں تبدیل ہونے جا رہی ہے۔ شجرکاری کیلئے حکومتی کاوشیں سرسبز اور صحت مند پنجاب کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ شجرکاری ہماری طرف سے نئی نسل کے لیے ایک تحفہ ہے۔ پنجاب میں جنگلات اب ”کٹنگ ایج ٹیکنالوجی” کی وجہ سے محفوظ ہیں۔ پنجاب کے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جی آئی ایس لیب کے ذریعے درختوں کی صفائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید لکھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سے مزین ڈرون اور سیٹلائٹ امیج کے ذریعے موثر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل نگرانی کی وجہ سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی’ تجاوزات اور جنگلات میں لگنے والی آگ کی فوری نشاندہی ممکن ہے۔ فاریسٹ ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے لینڈسیٹ’ سینٹی تل’ سپاٹ اور رولڈویو جیسی ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ ہمارے جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کا تحفظ گرین فیوچر کو یقینی بنائے گا اس کے ثمرات ہماری آنے والی نسلیں ہی فائدہ اٹھا سکتی ہیں آج ایک درخت لگائیں اور نئی نسل کے لیے سرسبز پنجاب کے مشن میں شامل ہو جائیں۔ آج کی شجرکاری کو آنے والے کل کے لیے خوبصورت درخت بنانے پر مکمل توجہ دینا چاہیے تاکہ پودوں کو درختوں میں تبدیل کرنے کا خواب پورا ہو سکے اور ہمیں سرسبز وشاداب ماحول میسر آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں