لاہور( بیورو چیف)سرسبز پاکستان اقدام کے تعاون سے ملک بھر میں بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنایا جا رہا ہے، جبکہ جدید زراعت اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی غلام مصطفی کے مطابق انہیں رکھ غلامہ میں گیارہ سو ایکڑ زمین فراہم کی گئی جس میں سے دو سال کے دوران پچاس فیصد رقبہ قابل کاشت بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرسبز پاکستان اقدام بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔غلام مصطفی نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت آبپاشی کے جدید طریقے اور زرعی مشینری استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ اعلی تعلیم یافتہ زرعی ماہرین ہمہ وقت دستیاب رہتے ہیں اور باقاعدگی سے فارم کا معائنہ بھی کرتے ہیں۔




