بنگلہ دیش بھی مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کیلئے تیار

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کا مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور،سیاست میں نئی ہلچل ،بنگلہ دیش نے کہا کہ حتمی فیصلہ ابھی باقی، قومی مفاد اولین ترجیح، عالمی معاشی تبدیلیاں فیصلہ کن عنصر قرار،دفاعی یا اقتصادی اتحاد میں شمولیت مفادات سے مشروط،بھارت نے کہا کہ صورتحال پر گہری ہے،بنگلادیش کی ممکنہ شمولیت سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن متاثر ہونے کا امکان،بنگلادیش کی جانب سے مکہ دفاعی معاہدے میں ممکنہ شمولیت پر غور نے جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطی کی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ بنگلادیشی حکام نے واضح کیا ہے کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم بنگلادیش کا مثبت غور اس بات کا اشارہ ہے کہ ڈھاکہ اپنی خارجہ اور دفاعی حکمت عملی کو بدلتے ہوئے عالمی معاشی و جغرافیائی حالات کے مطابق ازسرنو ترتیب دے رہا ہے۔ دوسری جانب ہندوستان نے اس پیش رفت پر گہری نظر رکھنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ تجزیہ کار اسے خطے میں طاقت کے توازن، دفاعی اتحادوں اور اسٹریٹجک صف بندی میں ممکنہ بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں