ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر،خاتون اور4سالہ بچہ جاں بحق،2افراد زخمی

چنیوٹ (نامہ نگار) لاہور روڈ پر ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، دو افراد شدید زخمی ہوئے ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ رکشہ اور ڈمپر کے آمنے سامنے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔ حادثے میں30سالہ اقرا رانی زوجہ فیصل شہزاد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور 35 سالہ فیصل شہزاد، 4 سالہ محمد فہد اور 50 سالہ اللہ دتہ سکنہ سکھیکی شدید زخمی ہوئے، جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، تاہم 4 سالہ محمد فہد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں