راولپنڈی ‘فوج تعیناتی کی منظوری

راولپنڈی (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں فوج تعینات کی گئی،ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور نے راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی درخواست کی تھی ۔راولپنڈی میں فوج کی 3 کمپنیاں تعینات ہوں گی،پاک فوج ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی سیکیورٹی میں معاونت کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاک فوج امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تعینات کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں