لاہور (سپورٹس نیوز) سابق پاکستانی کرکٹرز محمد حفیظ، رمیز راجہ اور کامران اکمل نے بنگلادیش کے خلاف وائٹ واش کے بعد کرکٹرز کے خلاف ایکشن ضروری قرار دے دیا۔سابق قومی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کے احتساب کی صدا لگادی، رمیز راجہ نے شان مسعود کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ تین سال کسی بھی کپتان کو جانچنے کے لیے کافی ہوتے ہیں، ہر بار جواز تراشنے سے کام نہیں چلے گا۔محمد حفیظ نے ایکس پر چار آئی سی سی ایونٹس اور ٹیسٹ کی بے حالی پر ایکشن ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ان معاملات کو دیکھے۔کامران نے کہا کہ اب یہ حالت ہوگئی ہے کہ ہمیں بنگلادیش سے جیتنا سیکھنا پڑے گا۔لیجنڈری وسیم اکرم نے بھی بنگلادیش کے خلاف دوسرے وائٹ واش پر مایوسی کا اظہار کیا اور ناہید رانا کو شاندار ٹیلنٹ قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر کرکٹ کے شائقین نے بھی خوب بھڑاس نکالی اور پسندیدہ کھیل کو بچانے کے لیے کرکٹ بورڈ سے بڑے فیصلوں کا مطالبہ کیا ہے۔




