بولیدی جھگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دودھ فروش قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ بولیدی جھگی میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دودھ فروش کو موت کے گھاٹ اتار دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بولیدی جھگی گلی نمبر4 کے رہائشی عبدالسعید ولد صادق نے گلی نمبر3 میں دودھ دہی کی دکان بنا رکھی ہے اور آج صبح اس نے دکان کھولی تو اس دوران موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے آتے ہی اس پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے بری طرح لہولہان ہو کر گر پڑا تو حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو عبدالسعید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک قتل کی وجوہات کا علم نہ ہو سکا۔ تاہم پولیس کے اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں