بولے دی جھگی میں حادثہ،رکشہ ڈرائیور جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بولے دی جھگی میں حادثہ’ رکشہ ڈرائیور جاں بحق’ تفصیل کے مطابق بولے دی جھگی سرگودھا روڈ پر218 رب پروکیانوالہ کا رہائشی مبارک علی برائلر مرغیوں کی ویسٹ اکٹھی کر کے اپنے لوڈر رکشہ پر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے باعث اس کا رکشہ الٹ گیا جس کے نیچے آ کر وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جان کی بازی ہا رگیا، ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں