بوڑھی ماں پر بہیمانہ تشدد کرنیوالے بدبخت بیٹے اور بہو کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون پولیس نے بوڑھی ماں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے بدبخت بیٹے اور بہو کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ 119 ج ب سمانہ کی رہائشی بیوہ طاہرہ بی بی نے گھر میں گزربسر کرنے کیلئے چھوٹی سی دکان کھول رکھی تھی اور بچوں کو برف کے گولے فروخت کرنے کیلئے شاپر فریج میں رکھتی تھی، جس کا اس کے بیٹے انس اور بہو کو رنج تھا، اسی رنجش کی بناء پر بدبخت بیٹے انس نے اپنی سگی ماں کو پکڑ لیا اور بیوی اقراء کو کہا کہ ڈنڈے مارے تو طاہرہ بی بی کا سر پھٹ گیا، خاتون کی چیخ وپکار پر اہل محلہ نے مداخلت کر کے بڑی مشکل سے جان بخشی کروائی اور ریسکیو15 پر اطلاع کی تو پولیس نے متاثرہ خاتون عابدہ بی بی کو ہسپتال منتقل کر دیا اور ماں نے قانونی کارروائی کیلئے درخواست دی تو ملت ٹائون پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا جبکہ بہو اقراء بی بی کو پکڑا نہ جا سکا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں