گوجرہ(نامہ نگار)حقیقی بھائی کو بوگس چیک دینے والے کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر241گ ب کے محمد شہزاد الحق کے بھائی محمد ارشد نے 20لاکھ روپے کی رقم ادھارحاصل کرکے رقم کو خرد بردکرنے کی غرض سے بوگس چیک دیا جوکیش نہ ہو سکا اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔




