کمالیہ(نامہ نگارًجعلی و بو گس چیک دینے والے افرادکے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں غلام حسن نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ ملزم محمدطیب نے لین دین کی بابت اسکو 16لاکھ روپے کا جعلی وبو گس چیک دے دیا ۔دوسرے واقعہ میں شہباز علی نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ ملزم حارث نفیس نے اس سے بطور امانت لی گئی رقم کی عوض اسکو 10لاکھ روپے کا جعلی و بوگس چیک دے دیا جس پردونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔




