گوجرہ (نامہ نگار)بوگس چیک دینے والے دوافراد قانون کی گرفت میں آگئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر363ج ب کے شہزاد سے چک نمبر196گ ب کے محمد پرویز نے 7لاکھ روپے کی رقم ادھار لی اور رقم کی واپسی کیلئے اسے چیک دیا۔علاوہ ازیں چک نمبر282ج ب کے شہزاد ندیم سے چک نمبر357ج ب کے سلیم مسیح نے 1لاکھ20ہزارروپے کا چیک دیا جو مقررہ تاریخوں پر بنک سے کیش نہ ہوئے اور ڈس آنرہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔




