بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،سلمان رفیق

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کا دورہ ،سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود اور چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیربھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر نوید نے طبی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نرسری، نیوناٹالوجی، پیڈیاٹرک ہیماٹالوجی و آنکالوجی، پیڈیاٹرک گیسٹروانٹرالوجی اور نیورومیٹابالک وارڈز کا معائنہ کیا اور بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجہ کے معیار کا جائزہ لیا، زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے والدین سے ملاقات کرکے علاج و معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال میں بہترین انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید اور ڈاکٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں مزید بہتری لا ئی جائیصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔بعد ازاں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈلٹ کارڈک سرجری پرو گرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر ،ایم ایس ایف ئی سی ڈاکٹر ندیم سمیت سرجن ڈاکٹرز و دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں لاہور، ساہیوال، ملتان، راولپنڈی، بہاولنگر،گوجرانوالہ،رحیم یار خاں سمیت دیگر شہروں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس آن لائن شرکت ہوئے، جلاس میں بتایا گیا کہ فیصل آباد میں 800 سے زائد ماہانہ کیسز کئے جارہے ہیں انجیو گرافی اور ایم آر آئی کی مشینیں بھی جلد فرہم کرنے کی یقین دہانی ، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو معیاری اور بروقت علاج کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک 12 ہزار سے زائد بچوں کی ہارٹ سرجریز کی جا چکی ہیں، پنجاب میں رواں سال کے دوران 16 لاکھ مریضوں کو مفت ڈائلیسز کی سہولت فراہم کی گئیں،سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سرگودھا میں نئے ہسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اس سے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی، فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں جدید ایم آر ائی مشینوں کی تنصیب کا عمل جلد شروع کیا جائے گا،چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہیں، کارڈیک انسٹی ٹیوٹس کی صلاحیت میں اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں