بچوں کو موٹاپے سے بچانے کیلئے پروگرام پر عملدرآمد شروع

میلبورن(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں بچوں کو موٹاپے سے بچانے کے دس سالہ پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت آسٹریلیاکی دو ریاستوں وکٹوریا اور ویسٹرن آسٹریلیامیں 60ہزار بچوں اور ان کے والدین پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور اس میں آسٹریلیا کی متعدد ریاستوں میں قائم معروف یونیورسٹیاں اور تحقیقی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق آسٹریلیا میں بچوں کی صحت کے ماہرین نے بچپن میں موٹاپے کی شرح میں اضافے سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مربوط، کثیر الجہتی حکمت عملی کی نقاب کشائی کی ہے، جس کا ہدف دل کی صحت، خوراک، ورزش اور نیند ہے۔یہ اقدام، جسے GenHEART کا نام دیا گیا ہے ،کی قیادت آسٹریلیا کا مرڈوک چلڈرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کر رہاہے۔ 10 سال تک جاری رہنے والے اس پروگرام کا مقصد بچوں اور ان کے والدین میں موٹاپے کے خطرناک رجحانات کو کم کرناہے ۔اس پروگرام میں دو طویل مدتی ہمہ گیر مطالعات کو یکجا کیا گیا ہے ۔ایم سی آر آئی کی پروفیسر میلیسا ویک جو اس پروگرام کی نگرانی میں معاونت کریں گی ،نے کہا ہے کہ بچپن میں دل کی اچھی صحت کسی شخص کی زندگی بھر میں دائمی بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں