بچوں کی صحت اور انکا محفوظ مستقبل حکومت کی ترجیح ہے

سرگودہا (بیورو چیف) ضلع سرگودہا میں بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ افتتاح ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سارہ صفدر محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران، ضلعی ویکسینیشن کوآرڈینیٹرز، اور مختلف اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ یہ مہم 15 جولائی تک جاری رہیگی اور اس دوران پانچ سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد ایسے بچوں کو ویکسین فراہم کرنا ہے جو کسی وجہ سے پہلے ویکسینیشن سے محروم رہ گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ان بچوں کو بھی ویکسینیشن دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں