بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے’ گولیاں لگنے سے 2افراد زخمی

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 276 ج ب میں بچوں کے درمیان ہونے والی معمولی لڑائی نے بڑوں کے درمیان تصادم کی صورت اختیار کر لی۔ معمولی تلخ کلامی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعہ میں تبدیل ہو گئی جس کے نتیجے میں دو شہری مہیب اور عبداللہ زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ انسپکٹر علی عمران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث چار ملزمان ارشاد، شہباز، علی رضا اور شہزاد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ معمولی تنازعات کو افہام و تفہیم سے حل کریں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں