کینبرا (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا کے ٹاپ کرکٹرز نے بہتر معاوضے کیلیے بگ بیش کی جگہ ایس اے ٹوئنٹی لیگ میں جانے پر غور شروع کردیا۔رپورٹ کے مطابق پیٹ کمنز سمیت چند سینئر کھلاڑی 2028 میں جنوبی افریقی لیگ کھیلنے کے لیے این او سی مانگنے پر سنجیدگی سے غور کر سکتے ہیں۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی بڑی فرنچائز لیگز کے مقابلے میں بگ بیش کے معاوضے بہت کم ہیں۔پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کو اس سال انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں کھیلنے کے لیے تقریبا 8 لاکھ ڈالر تک کی پیشکش ہوئی تھی۔




