بھائی والا کے قریب ٹرین تلے آکر نوجوان لقمہ اجل بن گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا پھاٹک کے قریب 21سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ بھائی والا کا رہائشی21سالہ محمد حسین قریبی ہوٹل سے روٹیاں لیکر گھر جا رہا تھا کہ جب وہ بھائی والا پھاٹک کے قریب پہنچا تو ریلوے پھاٹک بند ہونے سے پٹڑی عبور کرنے لگا تو تیز رفتار ٹرین کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا۔ وہاں پر موجود افراد نے اس کو سنبھالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تھا تاہم اطلاع ملتے ہی ملت ٹائون پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں