بھابھی کے قاتل دیور کو عمر قید،5لاکھ جرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محمد شفیق نے تھانہ ترکھانی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے بھابھی کے قاتل دیور کو عمر قید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق گزشتہ برس ترکھانی کے علاقہ میں ملزم خلیل احمد نے ذاتی رنجش کی بناء پر بھابھی پروین بی بی کو مسلح چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پرمجرم خلیل احمد کو عمر قید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سناتے ہوئے جیل بھجوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں