اسلام آباد (عظیم صدیقی) مغربی مشرقی سرحدوں کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھارتی سرپرستی میں کی جانے والی کارروائیوں کے تدارک اور مقابلے کا عسکری عزم دہرایا گیا ہے اس سلسلے میں تیزی سے اہم اقدامات متوقع ہیں بھارتیوں کی طرف سے افغانستان کو ڈرون اور دوسرے قسم کے اسلحہ ذخائر منتقل کئے گئے ہیں جو بلوچستان لبریشن آرمی تحریک طالبان پاکستان اور الاحرار کو دیئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے قریب جس طرح TTP نے مقامی آبادی پر حملہ کیا اور 7افراد کو اغواء کر کے لے گئے۔ مقامی لوگوں نے شدید مزاحمت سے انہیں بھاگنے پر مجبور کیا گیا لیکن حالات سخت کشیدہ ہیں۔ KPK میں وزیرستان بنوں اور دیگر علاقوں میں بھی ٹی ٹی پی متحرک ہے جس سے حالات بے حد خراب ہو چکے ہیں۔ اعلیٰ عسکری قیادت کے اہم ترین اجلاس کورکمانڈرز کانفرنس نے تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ جس کے بعد دشمن کو ہر طرح کا جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اہم ترین اقدامات اسی ہفتے متوقع ہیں۔ سخت ترین اقدامات کئے جا رہے ہیں۔




