اسلام آباد (عظیم صدیقی) بھارت ایک بار پھر مہم جوئی کیلئے پرتول رہا ہے کراچی کے ساحلی علاقے سے ملحقہ بھارتی علاقے میں 30اکتوبر سے11نومبر تک ”فضائی نقل وحرکت” بند کرنے کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔ متنازعہ سرکریک میں بری بحری فضائی افواج کی مشترکہ مشقیں ہوں گی، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے عسکری قیادت سے ملاقات میں مشقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ بھارت مئی کی فضائی شکست کا بدلہ لینے کیلئے یہ تیاریاں کر رہا ہے پاکستان نے بحری تیاریاں مکمل کر لی ہیں بھارت اپنی تینوں افواج کی صلاحیتیں جانچنا چاہتا ہے ”ترشو” نامی ان مشقوں کو مہم جوئی قرار دیا جا رہا ہے کشمیر اور سیاچین کی طرح سرکریک بھی متنازعہ ہے اس علاقے میں پہلی بار یہ مشقیں ہو رہی ہیں، افغان کشیدگی کے بعد اب بھارتی سرحدی کشیدگی بے حد اہمیت کی حامل ہے۔




