دبئی (سپورٹس نیوز)چند روز قبل ہی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق بھارتی ٹیسٹ وکٹ کیپر کے ایس بھرت کو یو اے ای ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔سابق بھارتی وکٹ کیپر کے ایس بھرت کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم اسٹالینز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب انہوں نے چند روز قبل ہی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔کے ایس بھرت نے 2023سے 2024کے درمیان بھارت کی جانب سے 7ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں وہ زیادہ تر رشبھ پنت کی عدم موجودگی میں ٹیم کا حصہ رہے۔انہوں نے ان 7ٹیسٹ میچز میں 20.09 کی اوسط سے 221رنز بنائے، جس میں ان کا سب سے بڑا اسکور 44 رنز رہا۔




