بھارتی کرکٹ بورڈ کا رواں برس ٹیم بنگلہ دیش نہ بھیجنے کا فیصلہ

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ری شیڈول کرتے ہوئے رواں برس ٹیم بنگلا دیش نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کا وائٹ بال سیریز کا دورہ ری شیڈول کر دیا ہے، اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کے مطابق بی سی بی کے ساتھ مشاورت کے بعد دورہ ری شیڈول کیا ہے، اگست میں شیڈول سیریز اب ستمبر 2026 میں کھیلی جائیگی، یہ فیصلہ دونوں بورڈز کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کے مطابق فیصلہ دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی مصروفیات اور شیڈولنگ میں سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پرکیا جائیگا۔خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اگست میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا تھا، اگست میں بھارتی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں