بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے دریائوں میں پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق گیارہ مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی نیا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی مسلسل آبی سرگرمیوں سے پاکستان کے لیے سیلابی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث دریائوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ ر وز بھی بھارت کی جانب سے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان میں فلڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق بھارت سے تقریبا 90 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں