اسلام آباد (بیوروچیف) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی، وہ اب آپریشن سندور 2 کی بات کر رہا ہے، حکومت کی جانب سے نہ ریونیو جنریشن میں کام کیا جاتا ہے ،ایف بی آر نہ صوبہ سندھ کے ریونیو جنریشن کا مقابلہ کر سکتا ہے نہ ہی بلوچستان نہ پنجاب اور کے پی کے ریونیو کا مقابلہ کر سکتا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ ایف بی آر بند ہو جائے ، تمام صوبے اور وفاق مل کرقومی سکیورٹی کی ضروریات میں حصہ ڈالیں ، یہ کسی صوبے کے این ایف سے کے شیئر کو کم کرنے یا اٹھارہویں ترمیم کو بدلنے سے نہیں ہو گا۔ قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ چیلنجوں کے حالات میں بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں، سب سے بڑا چیلنج پاکستان کی سکیورٹی کے لحاظ سے تھا جو گزشتہ سال بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور شکست سے دوچار ہوا جو بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا اور اب وہ آپریشن سندور 2.0 کی بات کر رہا ہے اور چاہتا ہے کہ پاکستان کو کمزور کیا جائے اور پاکستان کے لئے مسائل پیدا ہوں، افغانستان کے ساتھ بھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے اور بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ سے ہمارے لئے مسئلے سرحدوں پر اور دہشتگردی کی صورت میں پیدا کئے جا رہے ہیں لیکن بلوچستان سے لے کر خیبرپختونخوا تک ہم ان کا مقابلہ کر رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے جیوپولیٹیکل حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ہم ہر ہفتے انتظار کرتے ہیں کہ دنیا میں امن قائم ہویا خدانخواستہ تیسری عالمی جنگ چھڑ جائے،اس صورتحال کو بھی نظر میں رکھنا پڑرہا ہے، اس سلسلے میں اسٹریٹجک فیصلوں کی ضرورت ہے،




