لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی آل رائونڈر خوشدل شاہ نے دعوی کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مقابلوں کے دوران سازگار امپائرنگ اور میچ سے متعلق فیصلوں سے فائدہ اٹھاتا ہے۔خوشدل شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بھارت کے خلاف میچز کے دبائو اور جذبات کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف میچز کے دوران بہت سی چیزیں بھارت کے حق میں ہوتی ہیں، جیسے کہ امپائرنگ کے فیصلے ان کے حق میں جاتے ہیں، ڈریسنگ روم کے کچھ فیصلے، یہاں تک کہ میچ بھی ان کی خواہش کے مطابق ہوتے ہیں۔




