اسلام آباد (بیوروچیف) بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی۔ اس میں مزید ایک ماہ کی توسیع 23مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہورہی ہے۔ تاہم بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں نوٹم سہہ پہر تک جاری کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی۔




