بھارت کی جنگی جنونیت صرف محض ایک ڈرامہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ فیصل آبادتوصیف نوازخان نے کہا ہے کہ بھارت کی جنگی جنونیت محض ایک ڈرامہ ہے جس کا مقصد صرف اپنی عوام کو دھوکہ دینا اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے،حملہ کرنا تو درکنار، بھارت آئندہ کئی سال تک اپنے زخم چاٹتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار صرف زبانی دعوے کر کے اپنی عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی افواج اور قوم نے ہمیشہ بھرپور دفاع کیا ہے اور بھارت کو دھول چٹانے کا اعزاز افواج پاکستان کے ہیرو فیلڈ مارشل عاصم منیر، آفیسروں اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار جوانو ں کو حاصل ہے۔ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کو خوفزدہ کر سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، جس کے دفاعی ادارے اور عوام دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں