فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھتہ کی رقم نہ دینے پر خطرناک اشتہاری ملزمان کی زمیندار اور اس کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں’ تاندلیانوالہ پولیس نے متاثرہ زمیندار کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 410 گ ب کے زمیندار آفتاب حسین نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ خطرناک اشتہاری ملزمان شہزاد’ منیر وغیرہ نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سے پہلے بھی بھتہ لیتے رہے ہیں گزشتہ روز اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ڈیرہ پر آکر مزید بھتہ کا مطالبہ کیا، انکار کرنے پر مشتعل ہو گئے اور اسے اور اس کے اہل خانہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں، اگر بھتہ کی رقم ادا نہ کی تو سنگین نتائج ہونگے، متاثرہ زمیندار کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔




