بہبود بورڈ کے4کروڑسے زائد کے فنڈز جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی بہبودفنڈ بورڈ نے تعلیمی وظائف،شادی اور کفن دفن گرانٹ کی1619درخواستیں منظور کرتے ہوئے4 کروڑ96لاکھ17ہزار کے فنڈز جاری کر دیئے ۔ تعلیمی وظائف کی 1008 درخواستوں پر 2 کروڑ 8لاکھ 12ہزار روپے شادی گرانٹ کی371درخواستوں پر 2کروڑ 4لاکھ 5ہزار روپے اور دیتھ گرانٹ کی 240درخواستوں پر84 لاکھ کی گرانٹ جاری کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر سارہ زینب کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایات پر سرکاری ملازمین کے ایجوکیشنل سکالرشپ،میرج و دیتھ کی درخواستوں کو انچارج بہبود فنڈ بورڈ برانچ محمد نوید کی زیر نگرانی چھان بین کرکے درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ رقوم درخواست گزاروں کے بینک اکانٹس میں منتقل کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماہانہ امداد کے 21 نئے کیسز بھی منظور کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں