بہترین دینی وسیاسی خدمات پر صاحبزادہ فضل کریم کے13ویں عرس پر خراج عقیدت پیش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صاحبزادہ حاجی فضل کریم کے تیرھویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مشاعرہ نعت و منقبت ۔مجلس صدارت میں صاحبزادہ محمد حسن رضا ، اور صاحبزادہ محمد محسن رضا شامل تھے ،مہمان خصو صی پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد قادری تھے ۔ نقابت پروفیسر ریاض احمد قادری نے کی ۔صاحبزادہ حاجی فضل کریم کی ملی قومی مذہبی اور سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔شعرائے کرم نے نعت و منقبت کے نذرانے پیش کئے مجاہد تحریک نظام مصطفی ۖ جگر گوشہ محدثِ اعظم پاکستان صاحبزادہ حاجی فضل کریم کے تیرھویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مشاعرہ نعت و منقبت کا اہتمام کیا گیا ۔ مجلس صدارت میں صاحبزادہ محمد حسن رضا اور صاحبزادہ محمد محسن رضا شامل تھے۔ مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹر شبیر احمد قادری تھے ۔ میزبانوں اور منتظمین میں ط ملک بخش الہی ، خرم شہزاد مصطفائی ، محمد رضوان مصطفائی ، ملک نعیم اعوان ، ملک سرفراز قادری ، محمد شفیق ، میاں افضال شاہین اور شاہد سلطانی شامل تھے۔ شعرائے کرام میں پروفیسر ریاض احمد قادری نقیب محفل ، منیر احمد خاور، میاں منیر احمد منیر، زاہد سرفراز زاہد، سید شاہد حسین شاہد ، محمد حسین آصل ، سرور قمر قادری، پروفیسر محمد خان چشتی ، محمد نعیم صدیقی، سلمان منیر خاور، آصف نواز سیالوی، فقیر حسین چشتی، قاسم رشید ہادی، شہزاد بیگ، پروفیسر جاوید اسلم باجوہ، پروفیسر محمد طاہر صدیقی، قاسم سعید، حاشر صدیقی، رانا سجاد مصطفائی، ڈاکٹر اظہار احمد گلزار، ارشد جاوید اعوان،محمد سلیم رحمانی ، شامل تھے ۔ شعرائے کرام نے بارگاہ رسالت مآب ۖ میں نعتیہ نذرانے پیش کئے اور منقبت میں صاحبزادہ حاجی فضل کریم کی قومی ملی اور مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلی حضرت شاہ احمد رضا خان کے مدرسہ منظر اسلام بریلی شریف کا فیضان جامعہ رضویہ مظہر اسلام جھنگ بازار فیصل آباد سے جاری ہے اور اس کی بنیاد محدث اعظم پاکستان نے رکھی ۔ انہوں نے فیصل آباد کو شہرِ نعت بنایا اور ان کے بعد ان کے صاحبزادگان صاحبزادہ فضل رسول ، صاحبزادہ فضل احمد رضا اور صاحبزادہ فضل کریم نے ان کے مشن کو زندہ رکھا اور اسے آگے بڑھایا ۔ مرکزی مسجد جھنگ بازار اور مدرسہ مظہر اسلام پاکستان کی تمام قومی مذہبی اور سیاسی تحریکوں کے مراکز رہے ہیں ۔ صاحبزادہ فضل رسول مجاہد تحریک ختم نبوت تھے ، جبکہ صاحبزادہ حاجی فضل کریم مجاہد تحریک نظام مصطفی ۖ تھے نقیب محفل پروفیسر ریاض احمد قادری نے کہا کہ جانشین محدث اعظم پاکستان مجاہد تحریک نظام مصطفی ۖ صاحبزادہ حاجی فضل کریم کی قومی ملی مذہبی اور سیاسی خدمات سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہیں۔ انہوں نے بطور ایم پی اے، صوبائی وزیر محکمہ اوقاف، بطور ممبر قومی اسمبلی ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اور تحفظ ناموس رسالت اور نفاذ نظام مصطفی ۖ کے لئے کوشاں رہے ۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے ہر طر ح کی قربانیاں دیں ۔صاحب صدارت صاحبزادہ محمد حسن رضا نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام شرکائے محفل اور خصوصا شعرائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور ان کے نذرانہ ہائے نعت و منقبت کو بہت سراہا انہوںنے کہا کہ عشقِ رسول ۖ کی دولت بہت بڑی دولت ہے اور مومن کا سرمایہ ہے ۔ جن لوگوں نے حضورۖ کے دین کی خاطر کام کیا اللہ تعالی تا قیامت ان کا نام زندہ رکھے گا ۔ محدث اعظم پاکستان نے اس شہر میں عشقِ رسالتۖ کی شمع روشن کی اس کی روشنی آج بھی موجود ہے اور ان کے خلفا اور جانشینان نے بھی اس شمع کو جلائے رکھا۔ جس کی وجہ سے اس شہر میں ہر گلی ہر بازار میں ہر گھر میں محفل میلاد مصطفیۖ سجتی ہے ۔ میرے دادا جان محدث اعظم پاکستان اور والد محترم صاحبزادہ حاجی فضل کریم نے دین اسلام کی سربلندی کی خاطر بہت قربانیاں دیں ۔ انہوں نے تمام تر مشکلات اور اختلافات کے باوجود اپنے نصب العین سے منہ نہیں موڑا۔ آئین پاکستان میں اسلامی شقوں کا تحفظ کیا۔ انہوں نے تمام عمر نظام مصطفی ۖ کے نفاذ اور مقامِ مصطفی ۖ کے تحفظ کے لئے جدوجہد کی اور تمام مکاتب فکر کو اس مقصد جلیلہ کے لئے اپنے ساتھ ملایا۔تقریب کے اختتام پر صلو و سلام اور دعا کی گئی۔ محدث اعظ م پاکستان اور صاحبزادگان، ملک محمد سلیمان، پیر مہر فرید الحق، اور میاں منیر احمد نورانی کے بھائی بشیر احمد نورانی مرحوم کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں