بہن نے بہن کو گولی مار دی

بہاولپور ( نامہ نگار)بہاولپور میں گھریلو تنازع پر ایک بہن نے دوسری بہن کو گولی مار دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حاصل پور کے علاقے چک 194 مراد میں 2 بہنوں میں جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک بہن نے گھر میں رکھے پستول سے دوسری بہن کو گولی مار دی۔ریسکیو کے ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 18 سال کی بہن شدید زخمی ہو گئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں