بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)بیجنگ بین الاقوامی آٹوموبائل نمائشاختتام پذیر ہو گئی، جس میں متعدد عالمی ریکارڈ قائم ہوئے جبکہ شرکانے چین کی آٹو موبائل صنعت کے مستقبل کے حوالے سے بھرپور امید کا اظہار کیا۔اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن نے بتایا کہ 10 روزہ یہ نمائش 24 اپریل کو “ذہانت کا مستقبل کے عنوان کے تحت شروع ہوئی اور اس نے اپنے حجم کے لحاظ سے ایک نیا عالمی معیار قائم کیا۔یہ نمائش 3 لاکھ 80 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر دو مقامات پر منعقد ہوئی، جس میں 1451 گاڑیاں پیش کی گئیں، جن میں 181 پہلی بار پیش کی جانے والی اور 71 تصوراتی گاڑیاں شامل تھیں۔




