لاہور (بیوروچیف) ایف آئی اے کی جانب سے زونل آفس میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کردیا گیا، جہاں بیرون ملک سفر سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائیگی۔اب بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنے کیلیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے زونل آفس میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن آفس قائم کیا ہے، اس نئے آفس میں بیرون ملک سفر سے متعلق مکمل رہنمائی مہیا کی جائے گی۔امیگریشن قوانین، سفری تقاضوں، دستاویزات کی تصدیق کیلئیتربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، امیگریشن انفارمیشن آفس عوامی سہولت، سروس ڈلیوری بہتر بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔آفس کا مقصد شہریوں اور امیگریشن ڈیسک کے درمیان رابطہ مزید مثر بنانا ہے، شہری سفر سے قبل معلومات اور رہنمائی کیلئے آسان رسائی حاصل کرسکیں گے۔بیرون ملک جانے والے حضرات یا کوئی بھی شہری جو معلومات حاصل کرنے کا خواہشمند ہو وہ امیگریشن سے متعلق رہنمائی کیلئے اس نمبر 042-99203690پر رابطہ کرسکتا ہے۔




