بیرون ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ’3ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے فیصل آباد سرکل نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 4کروڑ کی رقم ہتھیانے والے دو بھائیوںسمیت3افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق اکمل حسین نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرواتے بتایا کہ دو ٹریول ایجنٹ بھائیوں سلیمان بابر اور ریحان بابر نے اس کو اور فیملی کو برطانیہ بھجوا کر ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر ایک لاکھ4ہزار برطانوی پائونڈ مالیت3کروڑ 87لاکھ وصول کئے، جعلی سپانسر شپ کے ذریعے بیرون ملک ملازمت کا انتظامات نہ کروایا تھا ایس ایچ او ایف آئی اے اجمل حسین نے ضمانت خارج ہونے والوں کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ایس ایچ او اجمل حسین نے 9سال قبل شہری کو عراق بھجوانے کا جھانسہ دیکر ساڑھے تین لاکھ ہتھیانے والے اشتہاری ملزم حسنین ولد انور کو گرفتار کر کے باز پرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں